QR CodeQR Code

نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی رفتار آپریشن کے نتائج کو متاثر کر سکتی ہے، کورکمانڈر کانفرنس

10 Nov 2015 19:32

اسلام ٹائمز: آرمی چیف کی زیرصدرات اجلاس میں کہا گیا کہ دیرپا اور پائیدار امن یقینی بنانے کیلیے آپریشن کی مناسبت سے بہتر گورننس کی ضرورت ہے۔ جے آئی ٹیز کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کور کمانڈر کانفرنس نے جے آئی ٹیز کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی رفتار آپریشن کے نتائج کو متاثر کر سکتی ہے۔ راولپنڈی میں آرمی چیف کی زیرصدارت کور کمانڈرز کے اجلاس میں ملک کی اندرونی سلامتی کی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، اجلاس کو دہشتگردی کے خلاف جاری مختلف خفیہ آپریشنز پر مفصل بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں آپریشنز اور پائیدار امن کی طویل مدتی کامیابیوں کیلیے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے خفیہ اطلاعات پر مبنی آپریشنز کی کامیابیوں پر تفریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشنز میں قوم کی مکمل تائید و حمایت حاصل ہے۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دیرپا اور پائیدار امن یقینی بنانے کیلیے آپریشن کی مناسبت سے بہتر گورننس کی ضرورت ہے۔ کور کمانڈر کانفرنس نے جے آئی ٹیز کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے قرار دیا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کی رفتار آپریشن کے نتائج کو متاثر کر سکتی ہے۔ آرمی چیف نے ہدایت کی کہ عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والوں کی جلد واپسی کا عمل تیز کیا جائے۔ اجلاس میں آرمی چیف نے آئندہ دور امریکہ پر اجلاس کو اعتماد میں لیا، آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف دورہ امریکہ کے دوران خطے میں رہنما ہونے والی تبدیلیوں پر پاکستان کے موقف کو اجاگر کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 496867

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/496867/نیشنل-ایکشن-پلان-پر-عملدرآمد-کی-رفتار-آپریشن-کے-نتائج-کو-متاثر-کر-سکتی-ہے-کورکمانڈر-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org