0
Tuesday 10 Nov 2015 23:01

پاکستان میں تلور کے شکار پر پابندی، بھارت عرب شہزادوں کو بلانے لگا

پاکستان میں تلور کے شکار پر پابندی، بھارت عرب شہزادوں کو بلانے لگا
اسلام ٹائمز۔ وائلڈ لائف کے عالمی قوانین کے تحت پاکستان میں تلور کے شکار پر پابندی کے بعد بھارت عرب شہزادوں کو راجھستان بلانے کی راہ ہموار کرنے لگا ہے۔ عالمی امور کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی فراخدلی کا مقصد پاکستان اور عرب دوستوں کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کے سواء کچھ نہیں۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے بھی سپریم کورٹ سے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کر دی ہے۔ یاد رہے کہ بھارت نے 70 کی دہائی میں بھی عرب شہزادوں کو تلور کا شکار راجھستان میں کھیلنے کی دعوت دی تھی۔ تاہم اسوقت انہوں نے پاکستان کا انتخاب کیا۔ اب پاکستان میں تلور کے شکار پر پابندی کے بعد عرب شہزادوں کو پھر سے راجھستان بلانے کی راہ ہموار کی جا رہی ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ اگر عرب شہزادوں نے ایک بار بھارت کا رخ کر لیا تو بھارت کی فراخدلی پاکستان اور عرب ممالک میں دوریوں کے بیچ بو سکتی ہے۔ خارجہ امور کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ معاملے کا حل مؤثر سفارتکاری سے نکالا جائے، معاملے کی نزاکت کا ادراک کرتے ہوئے دفتر خارجہ نے بھی سپریم کورٹ سے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 496917
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش