QR CodeQR Code

علامہ اقبالؒ کی تعلیمات کو زندہ رکھنے کیلئے ہمیں کردار ادا کرنا ہو گا، ڈی پی او خوشاب

10 Nov 2015 22:59

اسلام ٹائمز: محکمہ سوشل ویلفیئر خوشاب کے زیر اہتمام نجی ہوٹل میں یومِ اقبالؒ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اگر ہمیں ترقی کرنی ہے تو ہمیں علامہ اقبال ؒکے افکار اور کلام کو سمجھنا اور اس پر عمل کرنا ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ خوشاب میں صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملک عنصر حیات نائچ ، ممبر پنجاب بار کونسل ملک حبیب نواز ٹوانہ ، جنرل سیکرٹری غلام عباس بگھور نے ڈسٹرکٹ بار روم جوہرآباد میں یوم اقبالؒ کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فکرِ اقبالؒ نے ہمیں ایک آزاد ملک دیا اور ہم خوش قسمت ہیں کہ آج دنیا بھر میں ایک آزاد قوم کہلواتے ہیں ۔ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒ کی سوچ اور فکر کی آج پھر اشد ضرورت ہے ۔تعلیم ڈاکٹر علامہ اقبال ؒ کی سوچ اور فکر کا محور تھی ۔طلبہ کو اقبالؒ کا شاہین بنانے کے لئے اساتذہ پیشہ وارانہ مہارت سے کام لیں۔ دوسری جانب رُکن صوبائی اسمبلی جاوید اقبال اعوان، ڈی سی او خوشاب ضیاء الرحمن، ڈی او (سی )عبدالحمید سنبل، اے سی رانا محمد حسین، چیئرمین آواز فورم ارشد محمود، ای ڈی او نبیلہ ملک نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام نجی ہوٹل میں یومِ اقبالؒ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمیں ترقی کرنی ہے تو ہمیں علامہ اقبال ؒکے افکار اور کلام کو سمجھنا اور اس پر عمل کرنا ہو گا، اقبالؒ حریت، فکر اور خودی کے شاعر تھے، اقبال ؒنے ملت کے ہر فرد کو مقدر کا ستارہ کہا ہے، اس لئے ہمیں اقبال ؒاور اس کی تعلیمات کو زندہ رکھنے کے لئے اپنی اپنی سطح پر اہم کردار ادا کرنا چاہئے۔


خبر کا کوڈ: 496919

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/496919/علامہ-اقبال-کی-تعلیمات-کو-زندہ-رکھنے-کیلئے-ہمیں-کردار-ادا-کرنا-ہو-گا-ڈی-پی-او-خوشاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org