0
Wednesday 11 Nov 2015 16:48

امریکہ میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرے، یونیورسٹی کے طلباء بھی نسل پرستانہ واقعات کے خلاف میدان میں آگئے

امریکہ میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرے، یونیورسٹی کے طلباء بھی نسل پرستانہ واقعات کے خلاف میدان میں آگئے
اسلام ٹائمز۔ امریکا کی ییل یونیورسٹی کے سیاہ فام طلبا بھی نسل پرستی کے خلاف میدان میں آگئے ہیں۔ امریکا کی میسوری یونیورسٹی میں نسل پرستی کے خلاف سیاہ فام طلبا کے مظاہروں اور ہڑتال کے بعد ییل یونیورسٹی کے سیاہ فام طلبا نے بھی اپنی یونیورسٹی میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کنکٹی کٹ کی ییل یونیورسٹی میں سیاہ فام طلبا کے ساتھ یونیورسٹی انتظامیہ اور عہدیداروں کے نسل پرستانہ رویئے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس رپورٹ کے مطابق ییل یونیورسٹی میں سیاہ فام طلبا کے ساتھ امتیازی سلوک کی متعدد رپورٹیں ملنے کے بعدطلبا نے یہ احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے ایک سیاہ فام طالب علم کو کھلی فضا میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں جانے سے روک دیا۔ قابل ذکر ہے کہ سترہ سو ایک عیسوی میں قائم ہونے والی ییل یونیورسٹی امریکا کی قدیمی یونیورسٹیوں میں شمار ہوتی ہے۔ یونیورسٹی کے سیاہ فام طلبا نے اپنے احتجاجی مظاہرے میں نسل پرستی روکنے اور ان لوگوں کے خلاف مناسب کارروائی کا مطالبہ کیا جو سیاہ فاموں اور دیگر نسلی اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک، ان کے ساتھ بدکلامی اور ان پر حملہ کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 497122
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش