0
Wednesday 11 Nov 2015 16:50

پاکستان دہشت گردی کے خلاف مہم میں اپنی صداقت ثابت کرے، اشرف غنی

پاکستان دہشت گردی کے خلاف مہم میں اپنی صداقت ثابت کرے، اشرف غنی
اسلام ٹائمز۔ افغانستا ن کے صدر اشرف غنی نے ایک بار پھر پاکستان سے دہشت گردی کے خلاف سنجیدگی کے ساتھ جدوجہد کا مطالبہ کیا ہے۔ کابل سے موصولہ رپورٹ کے مطابق افغانستان کے ایوان صدر کے میڈیا سیل نے ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ صدراشرف غنی نے افغانستان اور پاکستان کے امور میں چین کے خصوصی ایلچی سے ملاقات میں امن و استحکام کو افغان عوام کی اہم ترین ضرورت قرار دیا اور کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے دو پہلو ہیں، ایک پاکستان کے ساتھ صلح اور دوسرے طالبان کے ساتھ آشتی۔ اشرف غنی نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف مہم میں اپنی صداقت ثابت کرے اور ان دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کرے جو افغان عوام کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دیتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی افغانستان، پاکستان اور پورے علاقے کے لئے مشترکہ مسئلہ ہے اور اس سے نجات پانے کے لئے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے۔ افغانستان اور پاکستان کے لئے چین کے خصوصی ایلچی ڈنگ شی جون نے افغانستان کو چین کے اہم حلیفوں میں شمار کیا اور کہا کہ بیجنگ دہشت گردی کو ختم کرنے میں کابل کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 497124
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش