0
Wednesday 11 Nov 2015 21:57

کابل میں سات شیعہ افراد کی شہادت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

کابل میں سات شیعہ افراد کی شہادت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہزارہ قبائیل کے 7 افراد کے قتل کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق ہزارہ قبائیل سے تعلق رکھنے والے 7 افراد کی تشدد زدہ لاشیں افغانستان کے صوبے زابل سے برآمد ہوئیں، جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور ایک بچی بھی شامل ہیں۔ شہید ہونے والے افراد کی نماز جنازہ کے بعد ہزاروں افراد نے تابوت اٹھائے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ذرائع کے مطابق اب تک واضح نہیں ہوسکا کہ ان افراد کو کس نے قتل کیا تاہم مظاہرین نے طالبان اور داعش کو اس کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ان کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور شہریوں کو سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ احتجاج میں شریک محمد حادی کا کہنا تھا کہ یہ مظاہرہ بے دردی سے قتل ہونے والے مقتولین اور روز دہشت گردی کی بھینٹ چڑھنے والے ہر شخص کو انصاف دلانے کے لیے کیا گیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم بدلہ چاہتے ہیں، کیونکہ جنہوں نے آج ہمارے لوگوں کو قتل کیا ہے وہ کل دوسروں کو بھی اسی طرح قتل کریں گے۔

ہزارہ برادری کے لوگوں کی قتل کی افغان حکومت، امریکا اور اقوام متحدہ کی جانب سے مذمت کی گئی۔ اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان نکولس ہیسم کا کہنا تھا کہ معصوم لوگوں کے قتل کا یہ واقعہ جنگی جرائم کے برابر ہے، جن کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جانا چاہیے۔ واضح رہے کہ افغان صوبہ زابل میں گذشتہ اتوار کو ہزارہ برادری کے سات افراد کی لاشیں ملی تھیں، ان افراد کو اغوا کیا گیا تھا اور بعد میں سر قلم کر کر دیے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 497200
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش