0
Thursday 12 Nov 2015 00:49

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات، لیگی رہنماوں نے ایک دوسرے پر الزامات شروع کردئیے

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات، لیگی رہنماوں نے ایک دوسرے پر الزامات شروع کردئیے
اسلام ٹائمز۔ جرائم پیشہ افراد میں ٹکٹوں کی بندر بانٹ پر ن لیگ کے اندر سے بھی احتجاج سامنے آیا ہے۔ مسلم لیگ نون کے رہنما اور ممبر وزیراعظم لیگل ریفارمز کمیٹی اشرف گجر نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں نون لیگ نے لینڈ مافیا اور قبضہ مافیا میں ٹکٹس تقسیم کئے ہیں۔ بلدیاتی الیکشن میں ٹکٹوں کی تقسیم پر نون لیگ کے رہنما اشرف گجر پھٹ پڑے، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی قیادت پر الزام لگایا کہ ٹکٹس کی غیر منصفانہ تقسیم کرکے حق داروں کا مارا ہے، انجم عقیل کے بہنوئی اور کزن کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ درست نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملک ابرار سمیت نون لیگ کے دیگر عہدیدار زمیوں پر قبضے کرتے ہیں۔ جبکہ طارق فضل چودھری کے خاندان کی اسلام آباد میں لینڈ مافیا کے طور پر پہچان ہے جسے فوری طور پر پارٹی عہدے سے برطرف کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 497206
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش