0
Wednesday 11 Nov 2015 23:17

سندھ سے منتقل شدہ 8 مقدمات کی تفصیلات فوجی عدالتوں میں بھیجنے کا نوٹیفکیشن جاری

سندھ سے منتقل شدہ 8 مقدمات کی تفصیلات فوجی عدالتوں میں بھیجنے کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ سندھ نے 8 مقدمات کی تفصیلات فوجی عدالتوں میں بھیجنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالتوں سے منتقل تمام مقدمات کی اصل فائلیں 24 گھنٹے میں فوجی عدالتوں میں بھیج دی جائیں گی۔ واضح رہے کہ سندھ حکومت کی سفارش پر وفاقی حکومت نے انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں زیر سماعت 8 مقدمات فوجی عدالتوں میں منتقل کر دیئے تھے، تمام مقدمات میں ملوث دہشتگردوں کا تعلق کالعدم دہشتگرد تنظیم لشکر جھنگوی سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 497217
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش