0
Thursday 12 Nov 2015 18:29

کراچی میں پولیس مقابلہ، چھ دہشتگرد ہلاک، دو پولیس اہلکار زخمی

کراچی میں پولیس مقابلہ، چھ دہشتگرد ہلاک، دو پولیس اہلکار زخمی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس نے منگھو پیر کے علاقے میں آپریشن کرکے چھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے، جن کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منگھو پیر میں حساس اداروں کی اطلاعات پر آپریشن کیا، جس کے دوران چھ دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہو نے والے دہشت گردوں کے کئی ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، تاہم پولیس نے فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے۔ آپریشن کے دوران رینجرز بھی پولیس کی مدد کیلئے منگھو پیر پہنچ گئی تھی۔ پولیس حکام کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے، جو فنڈنگ جمع کرنے کا کام کرتے تھے۔ پولیس نے ہلاک دہشت گردوں کے لاشیں تحویل میں لے لیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 497337
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش