0
Thursday 12 Nov 2015 18:40

بھارتی وزیراعظم کی لندن آمد، گو مودی گو کے نعرے

بھارتی وزیراعظم کی لندن آمد، گو مودی گو کے نعرے
اسلام ٹائمز۔ برطانیہ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورے کے دوران سینکڑوں افراد نے ٹین ڈاوننگ سٹریٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ احتجاجی میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ لندن میں بھارتی وزیراعظم کی آمد کے موقع پر کشمیریوں، پاکستانیوں، سکھوں سمیت سول سوسائٹی کے افراد کی بڑی تعداد نے وزیراعظم ہاوس ٹین ڈاوننگ سٹریٹ کے باہر احتجاج کیا۔ احتجاج میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور” مودی واپس جاو “کے نعرے لگائے۔ ٹین ڈاوننگ سٹریٹ مودی واپس جاو کے نعروں سے گونج اٹھی۔ مظاہرے کی قیادت لارڈ نذیر اور بیرسٹر سلطان محمود نے کی، اس موقع پر خالصتان تحریک کے صدر اور عیسائی برادری کے درجنوں افراد بھی موجود تھے۔ ان افراد نے ”مودی قاتل ہے“ کے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر ٹین ڈاﺅننگ سٹریٹ کے اردگرد تمام سڑکیں بند کر دی گئی تھیں۔ صدر خالصتان تحریک نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے۔
خبر کا کوڈ : 497339
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش