0
Thursday 12 Nov 2015 23:48

روسی اور برطانوی سیاحوں کی واپسی، شرم الشیخ ویران ہو گیا

روسی اور برطانوی سیاحوں کی واپسی، شرم الشیخ ویران ہو گیا
اسلام ٹائمز۔ صحرائے سینا میں مسافر برادر طیارے کو پہنچنے والے حادثے کے بعد روس سمیت دیگر ممالک کی جانب سے مصر میں فضائی سروس منقطع کیے جانے کے بعد مصر کا سیاحتی شہر شرم الشیخ سیاحوں کے بغیر ویران ہونے لگا۔ عالمی میڈیا کے مطابق شرم الشیخ کے ہوٹلوں، دکانوں اور ریستورانوں کے مالکوں کا کہنا ہے کہ روسی اور برطانوی سیاحوں کے بغیر یہ شہر ویران ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ 31 اکتوبر کو روسی سیاحوں کو لے جانے والا طیارہ شرم الشیخ کے ائیر پورٹ سے روانہ ہو کر جزیرہ نما سینائی میں گر گیا تھا، جس کے بعد روس نے مصر کے ساتھ فضائی رابطہ منقطع کر دیا، جبکہ شرم الشیخ سے روسی سیاحوں کا انخلا ابھی تک جاری ہے۔ شرم الشیخ ائیر پورٹ کے ایک اہلکار کے مطابق روسی طیارے کے حادثے سے پہلے ہر روز روس سے 20 طیارے آتے تھے، مصر کے سیاحتی ادارے کے مطابق مصر میں آنے والے سیاحوں میں 70 تا 83 فیصد برطانوی اور روسی سیاح تھے۔ برطانیہ اور روس کے ساتھ مصر کا فضائی رابطہ منقطع کئے جانے کے بعد ان کی تعداد کم ہو کر صرف 30 فی صد رہ گئی ہے اور یہ تعداد دن بدن کم ہوتی جا رہی ہے کیوں کہ دوسرے ممالک کے خوف زدہ سیاح بھی مصر آنے سے انکار کرنے لگے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 497367
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش