0
Friday 13 Nov 2015 22:30

پولیس سمیت سرکاری محکموں کے ذمہ واسا کے 3 کروڑ 46 لاکھ واجب الادا

پولیس سمیت سرکاری محکموں کے ذمہ واسا کے 3 کروڑ 46 لاکھ واجب الادا
اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد میں واسا ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹھے پانی اور سیوریج بلوں کی عدم ادائیگی پر 5 بڑے سرکاری اداروں کے واسا کے 3 کروڑ 46 لاکھ کے نادہندہ ہیں۔ ریونیو ڈیپارٹمنٹ واسا کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں پولیس، محکمہ تعلیم، سپورٹس، فیسکو اور محکمہ انہار کو واسا کے نادہندہ سرکاری اداروں میں شامل کیا گیا ہے۔ پہلے نمبر پر پولیس 1 کروڑ 53 لاکھ روپے، دوسرے نمبر پر محکمہ تعلیم 90 لاکھ روپے جب کہ تیسرے نمبر پر محکمہ انہار 67 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے۔ جہاں واسا کے کم وبیش ایک درجن کنکشن ہیں۔ دیگر محکموں میں فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ہے، جس کے ذمہ 9 لاکھ روپے اور شہر کے مختلف مقامات پر واقع سپورٹس کمپلیکسز مجموعی طور پر 27 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں۔ واسا انتظامیہ کی جانب سے مذکورہ سرکاری اداروں کے سربراہان کو یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی کے لئے مراسلے جاری کر دئیے گئے ہیں، جس میں واجبات کی عدم ادائیگی پر کنکشن منقطع کرنے و دیگر تادیبی کارروائیوں کے بارے میں سربراہان کو آگاہ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ واسا کی جانب سے رہائشی و کمرشل صارفین سے بلوں کی وصولی کیلئے محکمہ پولیس کا تعاون حاصل کیا جاتا ہے، تاہم دلچسپ امر یہ ہے کہ واسا انتظامیہ ایک طرف عام صارفین سے بلوں کی وصولی کیلئے پولیس کے تعاون کی طلبگار ہے، جبکہ دوسری طرف یہی محکمہ پولیس تمام سرکاری اداروں کے نادہندگان میں سے درجہ اول کی حیثیت رکھتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 497374
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش