0
Thursday 12 Nov 2015 22:22

آئی ایم ایف نے ٹیکس وصولیاں بڑھانے کیلئے دبائو میں اضافہ کر دیا

آئی ایم ایف نے ٹیکس وصولیاں بڑھانے کیلئے دبائو میں اضافہ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کیطرف سے پاکستان میں ٹیکس وصولیاں بڑھانے کیلئے دباؤ بڑھ گیا ہے، جسکے بعد حکومت نے عوام پر چالیس ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے شکنجہ کسا، تو حکومت نے چالیس ارب روپے ٹیکسوں کا نیا بوجھ غریب عوام پر ڈالنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اپوزیشن نے اس اقدام کو مزید مہنگائی کا پیش خیمہ قرار دیا ہے۔ وفاقی وزیر وزیر خزانہ کے مطابق نئے ٹیکسوں کا بوجھ امرا پر ڈالا جائے گا، اپوزیشن نے اس حکومتی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے اسکی مذمت کی ہے۔ جبکہ حکومت، فریج، ٹی وی سمیت بیشتر برقی آلات پر یہ کہہ کر نئے ٹیکس لگانے جا رہی ہے کہ یہ ضرورت نہیں عیاشی کے زمرے میں آتے ہیں۔ دورسی طرف اپوزیشن رہنماوں کا کہنا ہے کہ حکومت منی بجٹ لانے کی تیاریاں کر رہی ہے، جس کا مقصد 40 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانا ہے۔ ماہرین معاشیات کے مطابق نئے ٹیکس عوام کیلئے مشکلات میں اضافہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 497377
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش