0
Thursday 12 Nov 2015 22:30

بیروت کے شیعہ نشین علاقے میں دو خودکش دھماکے، 43 افراد شہید 239 سے زائد زخمی

بیروت کے شیعہ نشین علاقے میں دو خودکش دھماکے، 43 افراد شہید 239 سے زائد زخمی
اسلام ٹائمز۔ لبنان کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق بیروت کے جنوب میں واقع "ضاحیہ" کے علاقے میں دو خودکش حملوں کے نتیجے میں اب تک 43 افراد شہید اور 239 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ اسلامی جمہوری ایران کے خبر رساں ادارے فارس نیوز نے "النشرہ" کے حوالے سے خبر دی ہے کہ جمعرات کی شام بیروت کے جنوب میں واقع "ضاحیہ" کے شیعہ نشین محلہ "برج البراجنہ" میں ہونے والے دو خودکش دھماکوں کے نتیجے میں اب تک 43 افراد شہید اور 239 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق ان دو خودکش دھماکوں کا درمیانی وقفہ سات منٹ تھا۔ ادھر "المیادین" چینل نے خبر دی ہے کہ تیسرے حملہ آور کی خودکش جیکٹ پھٹ نہیں سکی۔ اب تک کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو خودکش حملہ آوروں نے "برج البراجنہ" کے محلہ "عین السکہ" میں اپنے آپ کو پھٹایا ہے۔ ان دھماکوں کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو بیروت کے بہمن اور الساحل ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ العربیہ نے خبر دی ہے کہ یہ دونوں خودکش دھماکے حزب اللہ کا گڑھ سمجھنے والے علاقے میں ہوئے ہیں۔

دیگر ذرائع کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافات میں دو خودکش بم دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 40 سے زائد افراد شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ لبنان کے وزیر داخلہ نوحد میکنوک کے مطابق خودکش دھماکے حزب اللہ کے مضبوط گڑھ میں ہوئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق برج البراجینہ کے رہائشی اور کمرشل علاقے میں یہ دھماکے لگ بھگ بیک وقت ہوئے۔ لبنانی وزیر داخلہ نے بتایا کہ حملہ آور پیدل آئے اور انہوں نے بارودی جیکٹیں پہن رکھی تھیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایک تیسرا خودکش حملہ آور بھی تھا، جو اپنے ہی ایک ساتھی کے دھماکے میں مارا گیا۔ یہ دھماکے حزب اللہ کے زیراہتمام چلنے والے ہسپتال کے قریب ہوئے اور یہ دھماکے حزب اللہ کے مضبوط گڑھ میں ایک سال بعد ہونے والے پہلے دھماکے تھے۔ دھماکوں کے بعد امدادی ادارے فوری طور پر متاثرہ جگہوں پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔ بیروت کے جنوبی مضافات میں فوج نے ہر داخلی راستے پر اپنے چیک پوائنٹس قائم رکھے ہیں جبکہ حزب اللہ کی اپنی سکیورٹی فورسز بھی ہائی الرٹ رہتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 497439
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش