QR CodeQR Code

امریکہ گذشتہ غلطیوں کی تلافی اور ایرانی عوام سے عذر خواہی کرے تو تعلقات بہتر ہوسکتے ہیں، حسن روحانی

13 Nov 2015 07:30

اسلام ٹائمز: اٹلی کے ایک اخبار سے انٹرویو میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ اگر امریکی اپنی پالیسیوں کی اصلاح کرلیں، اپنی گذشتہ سینتیس برسوں کی غلطیوں کی تلافی کریں اور ایران کے عوام سے معذرت خواہی کرلیں تو اچھے حالات کی توقع کی جاسکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے امریکہ کو ایرانی قوم سے معذرت خواہی کرنا ہوگی۔ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے دورۂ اٹلی سے پہلے اٹلی کے ایک اخبار "کوریرا دلا سرا" کے ساتھ گفتگو میں ایران اور امریکہ کے تعلقات کے بارے میں اس امر پر تاکید کی کہ ایران کے سلسلے میں امریکی رویے میں تبدیلی آںی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ جامع مشترک ایکشن پلان، ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کو ختم کرسکتا ہے۔ ایرانی صدر نے کہا کہ اگر جامع مشترک ایکشن پلان پر امریکہ بخوبی عمل کرے تو نئے دور میں داخل ہونے کے کیلئے حالات سازگار ہوسکتے ہیں، لیکن اگر امریکی حکام، جامع مشترک ایکشن پلان سے متعلق اپنی ذمہ داریوں پر عمل نہ کریں تو دونوں ملکوں کے تعلقات اپنی سابقہ حالت پر ہی باقی رہیں گے۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران اور امریکہ کے سفارتخانوں کے ممکنہ کھولے جانے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ اگر امریکی اپنی پالیسیوں کی اصلاح کرلیں، اپنی گذشتہ سینتیس برسوں کی غلطیوں کی تلافی کریں اور ایران کے عوام سے معذرت خواہی کرلیں تو اچھے حالات کی توقع کی جاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ایک اعلٰی سطحی وفد کے ہمراہ سنیچر چودہ نومبر کو اٹلی کے صدر اور وزیراعظم کی دعوت پر روم کا دورہ کرنے والے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 497488

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/497488/امریکہ-گذشتہ-غلطیوں-کی-تلافی-اور-ایرانی-عوام-سے-عذر-خواہی-کرے-تعلقات-بہتر-ہوسکتے-ہیں-حسن-روحانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org