0
Sunday 9 Jan 2011 11:24

تیاریاں مکمل،لاکھوں پروانے آج ناموس رسالت کے تحفظ کا عزم کریں گے

تیاریاں مکمل،لاکھوں پروانے آج ناموس رسالت کے تحفظ کا عزم کریں گے
 کراچی:اسلام ٹائمز-روزنامہ جسارت کے مطابق امریکا اور مغربی قوتوں کے اشارے پر تحفظ ناموس رسالت کے قانون میں تبدیلی کی کوششوں کیخلاف آج ہونے والے عظیم الشان جلسہ عام کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، ٹریفک، اسٹیج، نظم وضبط، سیکورٹی، سانڈ سسٹم اور پریس گیلری کے علاوہ دیگر انتظامات مکمل کر لیے گئے، ہزاروں کی تعداد میں شہر کے اہم پبلک مقامات، شاہراہوں اور چورنگیوں پر بینرز آویزاں کر دیے گئے۔ شہر میں لاکھوں کی تعداد میں ہینڈ بلز تقسیم کیے گئے، تحریک تحفظ ناموس رسالت میں شامل جماعتوں کے کارکنوں نے عوام اور تاجروں سے رابطے مکمل کر لیے جبکہ اس سلسلے میں شہر کے درجنوں مقامات پر کیمپس قائم کر دیے گئے۔ وکلا، تاجر، اساتذہ ، طلبہ، مزدور اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعدادمیں اس جلسہ عام میں شرکت کریں گے۔
 اس جلسہ عام میں تحریک تحفظ ناموس رسالت میں شامل جماعتوں کے علاوہ شہر کی تمام چھوٹی بڑی مذہبی جماعتوں کے رہنما اور کارکن بھی شرکت کریں گے۔ جلسہ عام سے قبل لاکھوں عوام سہ پہر ڈھائی بجے مزار قائد سے تبت سینٹر تک مارچ کریں گے، جہاں تبت سینٹر پر جلسہ عام منعقد کیا جائے گا۔ اس عظیم الشان جلسہ عام سے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منور حسن، جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن، معروف عالم دین مفتی منیب الرحمن، جماعة الدعوة کے امیر حافظ سعید، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے رہنما علامہ ساجد میر، اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ ساجد نقوی، جمعیت علمائے اسلام کے رہنما سمیع الحق، تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید اور تحریک تحفظ ناموس رسالت میں شامل دیگر جماعتوں کے رہنما خطاب کریں گے۔
 دریں اثناء جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی نے کراچی کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں اس جلسہ عام میں شریک ہو کر عشق مصطفی کا ثبوت دیں اور ان سیکولر عناصر پر یہ بات واضح کر دیں کہ ناموس رسالت کے مسئلے پر قوم تقسیم نہیں بلکہ متحد اور یکجا ہے اور ایسی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ناموس رسالت ہمارے دین و ایمان کا مسئلہ ہے، ہم سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں مگر شان رسالت ص میں گستاخی کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کی جائے گی۔

خبر کا کوڈ : 49758
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش