0
Saturday 14 Nov 2015 14:00

کراچی میں سپر ہائی وے پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی میں سپر ہائی وے پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سپر ہائی وے پر نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں سپر ہائی وے پر موٹر سائیکل پر سوار دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے بعد دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ کے مطابق 2 موٹر سائیکل پر سوار 4 حملہ آوروں نے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔ دہشت گردی کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی شناخت رضا اور جعفر کے نام سے ہوئی، دونوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دونوں پولیس اہلکار سچل تھانے میں تعینات تھے۔ وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے پولیس اہلکاروں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آوروں کو ہر صورت گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واضح رہے کہ رواں برس دہشتگردی کے واقعات میں اب تک 78 پولیس اہلکار جاں بحق ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 497742
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش