0
Saturday 14 Nov 2015 17:18
یورپ کی لگائی ہوئی آگ آج ان کے دروازے تک پہنچ چکی ہے

پاکستان کو امریکی غلامی سے باہر نکلنا ہو گا، مولانا فضل الرحمان

پاکستان کو امریکی غلامی سے باہر نکلنا ہو گا، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے سیکولر پاکستان کے بیان پر گہری تشویش ہے، میاں محمد نواز شریف آئین سے برعکس بیان کی وضاخت کریں۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گارڈن ٹاون لاہور میں بلال میر کی رہائشگاہ پر جا کر ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ اس موقع پر مولانا عبدالغفور حیدری، ریاض دورانی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے آنے والا حالیہ بیان معمول کے مطابق ہے، اس پر مختلف آراء دینا مناسب نہیں، حکومت اور حکومتی اداروں میں مشاورت چلتی رہتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ آئین اور جمہوریت کیساتھ ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو امریکی غلامی سے باہر نکلنا ہو گا، حیرت ہے کہ حکمران کہتے ہیں امریکی غلامی سے نکل آئے تو ہم دنیا میں تنہا ہو جائیں گے، حالانکہ غلامی اور چیز ہے اور تنہائی اور چیز، لیکن حکمران غلامی سے خود ہی نہیں نکلنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہم امریکی غلامی میں رہیں گے وہ ڈومور کا مطالبہ کرتا رہے۔ انہوں نے کہا کہ 15 سال سے عالم اسلام میں آگ لگی ہوئی ہے، جو اب یورپ میں داخل ہو چکی ہے، لہذا اب انہیں اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنا ہو گی۔ جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ حکومت اور سرکاری ملازم کے درمیان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک سیاسی جماعت کے بچگانہ طرز سیاست نے انہیں دھاندلی تک محدود کر دیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے سیکولر پاکستان کا بیان سوالہ نشان ہے میاں محمد نواز شریف اپنے غیر آئینی بیان کی وضاحت کریں۔
خبر کا کوڈ : 497783
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش