0
Saturday 14 Nov 2015 18:44

براہمداغ کی آزاد بلوچستان مطالبے سے دستبراداری کی پیشکش کا جائزہ لینا ہوگا، جنرل (ر) ناصر جنجوعہ

براہمداغ کی آزاد بلوچستان مطالبے سے دستبراداری کی پیشکش کا جائزہ لینا ہوگا، جنرل (ر) ناصر جنجوعہ
اسلام ٹائمز۔ قومی سلامتی کے لئے وزیراعظم کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ براہمداغ بگٹی کی آزاد بلوچستان کے مطالبے سے دستبرداری بارے پیشکش کا باریک بینی سے جائزہ لینا ہوگا۔ بلوچستان میں حالات کافی بہتر ہو رہے ہیں۔ جہاں حالات خراب ہیں، وہاں بہت سے گروپ آکر تخریب کاری کرتے ہیں۔ بلوچستان میں کچھ پڑوسی ممالک پیسہ لگا رہے ہیں اور ہتھیار فراہم کررہے ہیں۔ بلوچستان میں اب حالات کافی بہتر ہو رہے ہیں۔ بلوچستان کے علاقے میں جہاں حالات خراب ہیں، بہت سے گروپ ہیں جو کوئٹہ میں آکر تخریب کاری کرتے ہیں تاکہ ان کی کارروائی کو زیادہ تشہیر ملے۔ ان سے پوچھا گیا کیا کہ کچھ نقادوں کا خیال ہے کہ حال ہی میں جن فراریوں نے ہتھیار ڈالے ہیں، ان کی زیادہ اہمیت نہیں تھی۔ قومی سلامتی کے لئے وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ یہ غلط تاثر ہے۔ جن لوگوں نے ہتھیار ڈالے ہیں وہ شورش برپا کرنے والوں میں شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 497817
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش