0
Saturday 14 Nov 2015 18:55

شام میں ایک فضائی کارروائی میں داعش کا بدنام زمانہ انگریز جلاد ہلاک ہوگیا

شام میں ایک فضائی کارروائی میں داعش کا بدنام زمانہ انگریز جلاد ہلاک ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ امریکی وزرات جنگ پنٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ شام میں امریکی لڑاکا طیاروں کے ایک حملے میں داعش کا انگریز جلاد جان جہادی ہلاک ہوگیا ہے۔ امریکی وزرات جنگ پنٹاگون کے میڈیا سیل کے ترجمان پیٹرکوک نے کہا ہے شہر رقہ پر فضائی حملے میں داعش کے انگریز جلاد جان جہادی کے مارے جانے کا قوی امکان ہے۔ پیٹرکوک نے کہا کہ البتہ ہم اس حملے اور اس میں جان جہادی کے مارے جانے کی خبر کے بارے میں تحقیق کر رہے ہیں کہ یہ خبر صحیح ہے یا نہیں۔ قابل ذکر ہے کہ اب تک سات ایسے ویڈیو کلپ جاری کئے گئے ہیں جن میں داعش کے انگریز جلاد جان جہادی کو لوگوں کا سر قلم کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس سیریل کا پہلا ویڈیو کلپ اگست دو ہزار چودہ میں منظر عام پر آیا تھا جس میں داعش کے انگریز جلاد جان جہادی کو امریکی صحافی جیمز فولی کا سر قلم کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ اس کے بعد داعش نے ستمبر دو ہزار چودہ میں دوسرا ویڈیو کلپ جاری کیا جس میں جان جہادی کو ایک اور امریکی صحافی اسٹیو ساٹلاف اور ایک برطانوی شہری ڈیوڈ ہائنس کا سر قلم کرتے دکھایا گیا تھا۔ اس کے بعد کے ویڈیو کلپ میں داعش کے انگریز جلاد جان جہادی کو برطانیہ کے ایک امدادی کارکن ایلن ہیننگ ، ایک شامی فوجی اور ایک امریکی شہری پیٹر کاسگ کا سر قلم کرتے دکھایا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 497819
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش