QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان میں پاک فضائیہ کی کارروائی، 22 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ

14 Nov 2015 19:27

اسلام ٹائمز: آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق جیٹ طیاروں نے شوال کے علاقے میں دہشتگردوں کو نشانہ بناتے ہوئے ان کے ٹھکانوں پر بمباری کی، جس میں دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں پاک فضائیہ کی فضائی کارروائی میں 22 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی کے دوران 22 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ترجمان کے مطابق جیٹ طیاروں نے شوال کے علاقے میں دہشت گردوں کو نشانہ بناتے ہوئے ان کے ٹھکانوں پر بمباری کی، جس میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے۔ واضح رہے کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں آپریشن جاری ہے جبکہ شوال اور خیبر ایجنسی سمیت دیگر علاقوں میں زمینی کارروائی بھی شروع کر دی ہے، جس کے نتیجے میں 80 فیصد علاقے دہشت گردوں سے خالی کروا دیئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 497832

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/497832/شمالی-وزیرستان-میں-پاک-فضائیہ-کی-کارروائی-22-دہشتگرد-ہلاک-متعدد-ٹھکانے-تباہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org