0
Sunday 15 Nov 2015 05:31

فرانس اور یورپ کے علاوہ شام اور عراق میں بھی دشمن کا پیچھا کرینگے، مینویل والز

فرانس اور یورپ کے علاوہ شام اور عراق میں بھی دشمن کا پیچھا کرینگے، مینویل والز
اسلام ٹائمز۔ فرانسیسی وزیر اعظم مینویل والز نے شام میں داعش کے خلاف حملے جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حالت جنگ میں ہیں، اس لئے غیر معمولی اِقدام اٹھانا ہوں گے، فرانس اور یورپ کے علاوہ شام اور عراق میں بھی دشمن کا پیچھا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک فرانسیسی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کیا۔ وزیراعظم مینویل والز کا کہنا تھا فرانس حالت جنگ میں ہے، اسی لئے ہمیں غیر معمولی اقدامات اٹھانا ہوں گے، ہم دشمن کو اِسی نوعیت کا طاقت سے بھرپور جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم فرانس اور یورپ کے علاوہ دشمن کا پیچھا شام اور عراق تک جاری رکھیں گے اور فرانس شام میں شدت پسند تنظیم کے خلاف حملے جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردوں کے خلاف نبرد آزما ہیں اور اس کے خطرات سے بھی آگاہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 497914
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش