0
Sunday 15 Nov 2015 15:08

رائیونڈ، تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ بھی اختتام پذیر

رائیونڈ، تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ بھی اختتام پذیر
اسلام ٹائمز۔ رائیونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ آج اتوار کو اختتام پذیر ہو گیا۔ اختتامی دعا میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ جمعرات کو بعدازنماز عصر شروع ہوا تھا، دوسرے مرحلے کیلئے مندوبین کی آمد کا سلسلہ تین دن جاری رہا اور ہزاروں کی تعداد میں تبلیغی جماعت کے ارکان نے اجتماع میں شرکت کی۔ ہفتہ کے روز نماز ظہر کے بعد مولانا طارق جمیل نے خصوصی بیان دیا جس میں نبی کریم ﷺ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی۔ تبلیغی اجتماع کے موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ پنجاب پولیس کے ساتھ تبلیغی اجتماع کے رضاکاروں نے بھی سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیئے جبکہ پارکنگ کا بھی جامع پلان تشکیل دیا گیا تھا۔ تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے میں گوجرانوالہ ڈویژن، شمالی علاقہ جات، گلگت، کوہستان، کوہاٹ، ہنگو، مردان، مالاکنڈ اور درگئی کے علاقے سے لوگوں نے شرکت کی۔ اجتماع کا دوسرا مرحلہ اتوار کی صبح نماز فجر کے بعد خصوصی بیان اور دعا کیساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ تبلیغیوں کے انخلاء کیلئے ٹریفک پولیس نے خصوصی انتظامات کئے تھے اور رائیونڈ روڈ کو عام ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا تھا جس کیلئے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ رائیونڈ روڈ کی دونوں اطراف بند کرنے کے بجائے اجتماع کے شرکا کو ایک سائیڈ ہی استعمال کیلئے دی جانی چاہیے تاکہ عام شہری پریشان نہ ہوں۔
خبر کا کوڈ : 497979
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش