0
Sunday 15 Nov 2015 15:36

بھارت، پیرس دھماکوں کے بعد بھارتی میڈیا میں نئی بحث، مودی کی نحوست کے چرچے

بھارت، پیرس دھماکوں کے بعد بھارتی میڈیا میں نئی بحث، مودی کی نحوست کے چرچے
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی نحوست نے یورپ کو بھی نہیں بخشا، پیرس میں قیامت ٹوٹ پڑی، پیرس حملوں کے بعد بھارتی میڈیا میں اپنے ہی وزیراعظم یعنی نریندر مودی کے سبزقدم ہونے یا نہ ہونے سے متعلق گرماگرم بحث چھڑ گئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ مودی کی سبزقدمی نے یورپ کو بھی نہیں بخشا۔ لندن میں سبز قدم پڑتے ہی پیرس میں قیامت ٹوٹ پڑی۔ وزیراعظم جس ملک بھی گئے وہاں کوئی نہ کوئی گڑ بڑ ہوگئی۔ دو روز قبل مودی نے یورپ میں قدم رکھا تو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ پیرس کے 7 مقامات کو ایک ساتھ دہشتگردی کا نشانہ بنا دیا جائے گا لیکن ایسا ہو گیا اور فرانس میں درجنوں افراد لقمہ اجل بن گئے۔
خبر کا کوڈ : 497985
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش