0
Sunday 15 Nov 2015 15:20
جنگ کا زمانہ ہو یا امن کا، داعش کی کوئی حیثیت اور مستقبل نہیں ہوگا

تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی نابودی کا وقت قریب اور اسکی عمر کم ہے، سید حسن نصراللہ

اصلی دشمن اسرائیل اور دہشتگرد ہیں، جنکا مقصد لبنان میں داخلی جنگ چھیڑنا ہے
تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی نابودی کا وقت قریب اور اسکی عمر کم ہے، سید حسن نصراللہ
اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے پیرس میں داعش کے وحشیانہ جرائم کی شدید مذمت کی ہے۔ سید حسن نصراللہ نے فرانس میں داعش کے دہشت گردانہ جرائم اور بے گناہوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم فرانس کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے سنیچر کی رات ایک خطاب میں پیرس میں جمعہ کی رات ہونے والے دہشت گردانہ دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فرانس اور لبنان میں ہونے والے دہشت گردانہ واقعات نے ثابت کر دیا کہ دہشت گرد، جرائم انجام دینے میں کسی حد و حدود اور سرحد کا پاس و لحاظ نہیں رکھتے اور ان سے جنگ کے لئے سب کا تعاون ضروری ہے۔ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ جمعرات کی رات جنوبی بیروت میں دہشت گردانہ کارروائی کرنے والے دہشت گرد گروہ کے اصلی عناصر اس وقت لبنان کے سکیورٹی اہلکاروں کی حراست میں ہیں، جو ان اہلکاروں کی ایک بڑی کامیابی ہے اور ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ تکفیریت کا منصوبہ فتنہ برپا کرنے اور معاشروں کو تباہ و برباد کرنے پر مبنی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم لبنانیوں اور خاص طور پر حزب اللہ کے جوانوں سے کہتے ہیں کہ ہمیں ہمیشہ یہ یاد رکھنا چاہیئے کہ اصلی دشمن اسرائیل اور دہشت گرد ہیں، جن کا مقصد لبنان میں داخلی جنگ چھیڑنا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بعض لوگ ملت فلسطین کو مصریوں، شامیوں اور لبنانیوں کا دشمن ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ فلسطینیوں کو ان جرائم کا ذمہ دار قرار نہیں دیا جا سکتا، جو تکفیری دہشت گرد انجام دے رہے ہیں۔ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے مزید کہا کہ تکفیری دہشت گرد گروہ اور خاص طور سے داعش کی نابودی کا وقت قریب ہے اور ان کی عمر کم ہے، وہ عراق اور شام میں مسلسل نقصان اٹھا رہے ہیں اور بری طرح شکست کھا رہے ہیں، سید مقاومت نے تاکید کے ساتھ کہا کہ چاہے جنگ کا زمانہ ہو یا امن کا، داعش کی کوئی حیثیت اور مستقبل نہیں ہوگا-
خبر کا کوڈ : 497994
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش