0
Sunday 9 Jan 2011 15:40

غاصبوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں،امریکا،اسرائیل اور مغرب عراق کے مشترکہ دشمن ہیں،مقتدیٰ الصدر

غاصبوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں،امریکا،اسرائیل اور مغرب عراق کے مشترکہ دشمن ہیں،مقتدیٰ الصدر
بغداد:اسلام ٹائمز-عراق کے معروف مذہبی اور سیاسی  رہنما مقتدیٰ الصدر نے کہا ہے کہ امریکا اسرائیل اور مغرب عراق کے مشترکہ دشمن ہیں،غیر ملکی قبضے کیخلاف مزاحمت جاری رہے گی۔ نجف میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو موقع دیا جانا چاہیے، عراقی بھائی بھائی ہیں ماضی میں جو کچھ ہوا اسے بھول جائیں اور ایک دوسرے کیخلاف ہاتھ نہ اٹھائیں۔ مقتدیٰ الصدر نے اپنے خطاب کے دوران امریکا اور اسرائیل کیخلاف نعرے لگائے اور کہا کہ امریکا، اسرائیل اور مغرب عراق کے مشترکہ دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا غیر ملکی قبضے کیخلاف مزاحمت جاری رہے گی، عراقی شہریوں کا قتل عام نہیں ہونے دیں گے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق عراق سے 4برس کی غیر حاضری کے باوجود مقتدیٰ الصدر کی شخصیت کا کرشمہ برقرار ہے۔ مقتدیٰ الصدر کی سیاسی جماعت نے حال ہی میں موجودہ عراقی حکومت کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت ان کو حکومت میں 7وزارتیں جبکہ پارلیمنٹ میں ان کی جماعت کی 29سیٹیں ہیں۔
ریڈیو تہران کی ویب سائیٹ کے مطابق عراق کے جوان مذہبی و سیاسی رہنما مقتدی صدر نے عراقی عوام سے کہا ہے کہ وہ غاصب قوتوں کا مقابلہ کریں ۔ مقتدی صدر نے آج اپنے ایک بیان میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہم پوری قوت اور تمام وسائل کے ساتھ غاصب قوتوں کا مقابلہ کریں گے کہا کہ عراقی مزاحمت کاروں کو چاہئے کہ وہ فقط غاصبوں کو ہی نشانہ بنائيں ۔
مقتدی صدر نے عراق میں دہشت گردانہ اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب متحد ہیں اور جو گروہ دہشت گردانہ اقدامات انجام دیتے ہيں ہم ان کے ساتھ نہيں ہيں ۔ مقتدی صدر نے امریکہ برطانیہ اور اسرائیل کو عراقی عوام کا مشترکہ دشمن قراردیا اور عوام سے کہا کہ وہ ان قوتوں کے مقابلے میں اٹھ کھڑے ہوں
مقتدی صدر گذشتہ بدھ کو چار برسوں بعد عراق واپس لوٹے ہيں جہاں نجف اشرف میں ان کا شاندار استقبال کیا گيا ۔

خبر کا کوڈ : 49800
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش