0
Sunday 15 Nov 2015 19:15

آئین میں قرآن و سنت کی بالادستی کو تسلیم کیا گیا ہے، سردار ظفر حسین

آئین میں قرآن و سنت کی بالادستی کو تسلیم کیا گیا ہے، سردار ظفر حسین
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی فیصل آباد کے ضلعی امیر سردار ظفر حسین خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین میں قرآن و سنت کی بالادستی کو تسلیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے پاکستان کو سیکولر شناخت دیئے جانے کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ لبرل پاکستان بنانے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی اور ڈیموکریٹک ریاست بنائیں گے۔ فیصل آباد کے حلقہ پی پی 70 میں جماعت اسلامی کے حمایت یافتہ کامیاب بلدیاتی نمائندوں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کی اسلامی اور جمہوری شناخت کو جماعت اسلامی کی جدوجہد کا محور قرار دیا۔ واضح رہے کہ اس موقع پر جماعت اسلامی کی ضلعی سیاسی کمیٹی کے صدر انجینئر عظیم رندھاوا، زونل امیر ڈاکٹر محمد انور، جنرل سیکرٹری رانا طحہ خاں، قاری عبدالخالق، حافظ سہیل، مصباح الدین مومن اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 498041
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش