0
Sunday 15 Nov 2015 22:00

حملہ آوروں کو یوم الحسینؑ کی تقریب سے جوڑنا مناسب نہیں، پروفیسر شاہ نواز

حملہ آوروں کو یوم الحسینؑ کی تقریب سے جوڑنا مناسب نہیں، پروفیسر شاہ نواز
اسلام ٹائمز۔ قراقرم یونیورسٹی گلگت کے پروفیسر ڈاکٹر شاہ نواز نے اسلام ٹائمز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری کسی سے بھی ذاتی دشمنی نہیں، مجھ پر حملہ کرنے والے کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے اور کسی بھی مذہبی جماعت کو مورد الزام نہیں ٹہرایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آور نقاب پوش تھے اور انکی تعداد دس تھی، ان میں سے کسی کو بھی پہچاننے سے قاصر ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی کسی بھی جماعت کی جانب سے کوئی دھمکی نہیں آئی اور یہ ایک سوچی سمجھی سازش ہوسکتی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر شاہ نواز نے کہا کہ اس حملے کا تعلق یونیورسٹی میں منعقدہ یوم الحسین ؑ سے جوڑنا بھی مناسب نہیں کیونکہ تقریب خوش اسلوبی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حملہ آوروں کو جلد بے نقاب کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اور انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ حکومت یونیورسٹی اساتذہ کی سکیورٹی یقینی بنائے۔
خبر کا کوڈ : 498057
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش