QR CodeQR Code

محکمہ داخلہ نے پولیس کو سکھ یاتریوں کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کر دی

16 Nov 2015 17:38

اسلام ٹائمز: ہوم سیکرٹری میجر (ر) اعظم سلیمان خان سول سیکرٹریٹ لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ جس میں اعلی پولیس افسران اور مختلف محکموں کے افسران شریک تھے۔ اجلاس میں 20 نومبر سے لاہور اور ننکانہ صاحب میں سکھ یاتریوں کی آمد کے حوالے سے سیکورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ہوم سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان نے پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کو سکھ یاتریوں کی آمد کے موقع پر سیکورٹی اور دیگر انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ہوم سیکرٹری میجر (ر) اعظم سلیمان خان سول سیکرٹریٹ لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ جس میں اعلی پولیس افسران اور مختلف محکموں کے افسران شریک تھے۔ اجلاس میں 20 نومبر سے لاہور اور ننکانہ صاحب میں سکھ یاتریوں کی آمد کے حوالے سے سیکورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ ہوم سیکرٹری نے اس موقع پر لاہور، ننکانہ صاحب اور شیخوپورہ میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ہوم سیکرٹری میجر (ر) اعظم سلیمان خان نے کہا ہے کہ سکھ یاتریوں کو پنجاب حکومت تمام سہولتیں فراہم کرے گی اور واہگہ بارڈر پر ان یاتریوں کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 498229

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/498229/محکمہ-داخلہ-نے-پولیس-کو-سکھ-یاتریوں-کی-سکیورٹی-سخت-کرنے-ہدایت-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org