0
Monday 16 Nov 2015 22:24

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 فلسطینی شہید، 20 زخمی

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 فلسطینی شہید، 20 زخمی
اسلام ٹائمز۔ فلسطین میں صیہونی افواج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی اسرائیلی فورسز کی بیہمانہ کارروائی میں مزید 3 فلسطینی شہید جب کہ 20 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی علاقے میں واقع مہاجر کیمپ میں اسرائیلی فوج نے کریک ڈاؤن کیا، جہاں صیہونی فوجی ایک فلسطینی کا گھر تباہ کرنا چاہتے تھے جس پر الزام تھا کہ وہ ایک اسرائیلی شہری کے قتل میں ملوث ہے۔ جس پر اسرائیلی فوجیوں نے نہتے فلسطینیوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، اس دوران قابض فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شدید شیلنگ بھی کی، جس کے باعث 3 فلسطینی شہید جب کہ 20 زخمی ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 498269
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش