QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی کراچی اور حیدرآباد میں مئیر شپ کا خواب دیکھنا چھوڑ دے، فاروق ستار

16 Nov 2015 20:27

اسلام ٹائمز: حیدرآباد میں پریس کانفرنس کے دوران ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ موجودہ بلدیاتی نظام غیر مؤثر ہے، اور اس سے کامیاب ہونے والے میئر غیر مؤثر ہوں گے، بلدیاتی انتخابات کے بعد سندھ بھر کے میئرز کے ساتھ مل کر جدوجہد کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی اور حیدرآباد میں میئر شپ کا خواب دیکھنا چھوڑ دے۔ حیدرآباد میں پریس کانفرنس کے دوران ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ موجودہ بلدیاتی نظام غیر مؤثر ہے، اور اس سے کامیاب ہونے والے میئر غیر مؤثر ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے بعد سندھ بھر کے میئرز کے ساتھ مل کر جدوجہد کریں گے۔ متحدہ رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کراچی اور حیدر آباد میں میئر شپ کا خواب دیکھنا چھوڑ دے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں آبادی کا دباؤ بڑھ گیا ہے، نئے انتظامی یونٹس پر قومی بحث ہونی چاہئے۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پراپرٹی، سیلز اور موٹر وہیکل ٹیکس مقامی حکومتوں کو ملنا چاہئے۔


خبر کا کوڈ: 498283

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/498283/پیپلز-پارٹی-کراچی-اور-حیدرآباد-میں-مئیر-شپ-کا-خواب-دیکھنا-چھوڑ-دے-فاروق-ستار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org