QR CodeQR Code

تمام قومیں بلوچستان کی سرزمین کی وارث ہیں، میر ظفراللہ جمالی

16 Nov 2015 20:38

اسلام ٹائمز: کوئٹہ سے جاری بیان میں سابق وزیراعظم پاکستان نے کہا ہے کہ نصیر آباد اور جعفر آباد کے علاقے زرعی اضلاع ہیں، لیکن بلوچستان میں جماعتیں حکومت کیلئے اپنی باریاں تبدیل کرنے پر لگی ہوئی ہے۔ کسان اور زمیندار کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماء میر ظفراللہ خان جمالی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے ضروری ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے تو دور رس نتائج برآمد ہونگے۔ بلوچستان میں رہنے والی تمام قومیں بلوچستان کی سرزمین کی وارث ہیں۔ آنے والے عام انتخابات میں اپنے حامیوں، اتحادیوں سے ملکر مضبوط اتحاد بنایا جائے گا۔ عوام سے دھوکہ دہی کرنے والوں کو عوام نے مسترد کردیا ہے۔ نصیر آباد اور جعفر آباد کے علاقے زرعی اضلاع ہیں، لیکن بلوچستان میں جماعتیں حکومت کیلئے اپنی باریاں تبدیل کرنے پر لگی ہوئی ہے۔ کسان اور زمیندار کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 498287

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/498287/تمام-قومیں-بلوچستان-کی-سرزمین-وارث-ہیں-میر-ظفراللہ-جمالی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org