0
Tuesday 17 Nov 2015 11:58

پورٹ قاسم کراچی میں کنٹینر سے 70 کلو ہیروئن اور 76 کلو افیون برآمد

پورٹ قاسم کراچی میں کنٹینر سے 70 کلو ہیروئن اور 76 کلو افیون برآمد
اسلام ٹائمز۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی کی بندرگارہ پورٹ قاسم پر کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی ہے۔ اے این ایف ترجمان کے مطابق اے این ایف نے خفیہ اطلاع پر پورٹ قاسم میں چھاپہ مار کر ایک کنٹینر سے 70 کلو ہیروئن اور 76 کلو افیون برآمد کرلی ہے۔ کارروائی کے دوران اے این ایف نے ایک ملزم بھی گرفتار کیا ہے۔ منشیات کنٹینر کے ذریعے کینیڈا بھیجی جا رہی تھی۔ اے این حکام نے منشیات قبضے میں لے کر دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 498418
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش