0
Wednesday 18 Nov 2015 12:16

بارود سے بھری ایمبولینس اور مشکوک پیکیٹ ملنے کے بعد جرمنی میں فٹ بال میچ منسوخ

بارود سے بھری ایمبولینس اور  مشکوک پیکیٹ ملنے کے بعد جرمنی میں فٹ بال میچ منسوخ
اسلام ٹائمز۔ جرمنی کے شہر ہنوور میں ہالینڈ کے خلاف کھیلا جانے والا دوستانہ فٹبال میچ دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر منسوخ کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جرمن چانسلر اینگلا مرکل نے بھی میچ دیکھنا تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میچ کے آغاز سے ڈیڑھ گھنٹے پہلے پولیس کی جانب سے ہنوور اسٹیڈیم کو خالی کروا لیا گیا۔ پولیس کے حوالے سے جرمن میڈیا کا کہنا ہے اسٹیڈیم میں ایک مشکوک پیکیٹ ملنے کے بعد میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس واقعے کے کچھ دیر بعد پولیس نے اسٹیڈیم کے باہر کھڑی بارودی مواد سے بھری ایک ایمبولینس پکڑ لی۔ پولیس کے مطابق مبینہ حملہ آوروں نے ایک ٹرک پر ایمبولینس کا پینٹ کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 498634
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب