QR CodeQR Code

بارود سے بھری ایمبولینس اور مشکوک پیکیٹ ملنے کے بعد جرمنی میں فٹ بال میچ منسوخ

18 Nov 2015 12:16

اسلام ٹائمز: جرمن میڈیا کے مطابق ہنوور میں جرمنی اور ہالینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے دوستانی میچ کو دیکھنے کے لیے جرمن چانسلر اینگلا مرکل نے بھی خصوصی طور پر اس اسٹیڈیم میں آنا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ جرمنی کے شہر ہنوور میں ہالینڈ کے خلاف کھیلا جانے والا دوستانہ فٹبال میچ دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر منسوخ کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جرمن چانسلر اینگلا مرکل نے بھی میچ دیکھنا تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میچ کے آغاز سے ڈیڑھ گھنٹے پہلے پولیس کی جانب سے ہنوور اسٹیڈیم کو خالی کروا لیا گیا۔ پولیس کے حوالے سے جرمن میڈیا کا کہنا ہے اسٹیڈیم میں ایک مشکوک پیکیٹ ملنے کے بعد میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس واقعے کے کچھ دیر بعد پولیس نے اسٹیڈیم کے باہر کھڑی بارودی مواد سے بھری ایک ایمبولینس پکڑ لی۔ پولیس کے مطابق مبینہ حملہ آوروں نے ایک ٹرک پر ایمبولینس کا پینٹ کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 498634

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/498634/بارود-سے-بھری-ایمبولینس-اور-مشکوک-پیکیٹ-ملنے-کے-بعد-جرمنی-میں-فٹ-بال-میچ-منسوخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org