0
Wednesday 18 Nov 2015 13:13

داعش کے ٹھکانوں پر فرانسیسی فضائیہ کے تازہ حملوں کی فوٹیج جاری

داعش کے ٹھکانوں پر فرانسیسی فضائیہ کے تازہ حملوں کی فوٹیج جاری
اسلام ٹائمز۔ فرانسیسی فوج نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائیہ کے تازہ حملوں کی فوٹیج جاری کی ہے۔ واضح رہے کہ پیرس میں دہشتگردی کے بعد فرانس نے داعش کے خلاف فضائی کارروائی میں اضافہ کر دیا ہے۔ فرانسیسی فوج کی طرف سے پیرس میں جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ داعش کے ٹھکانوں پر دو حملے کئے گئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے رات کو کئے گئے لیکن ان حملوں میں ہونے والے نقصان کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔ ویڈیو میں فرانسیسی فضائیہ کے جنگی طیاروں رافیل اور میراج کو لوڈ ہوتے، پرواز کرتے، واپس اترتے ہوئے اور فضا میں فیول بھرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 498640
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش