QR CodeQR Code

آئی ایس او پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام یوم حسین (ع) کل منعقد ہوگا

18 Nov 2015 22:23

اسلام ٹائمز: ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مختلف مکاتب فکر کے علماء، اسکالرز، یونیورسٹی کے پروفیسرز، طلباء و طالبات کثیر تعداد میں شرکت کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ سال کی طرح امسال بھی یوم حسین (ع) کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء، اسکالرز، یونیورسٹی کے پروفیسرز، طلباء و طالبات کثیر تعداد میں شرکت کرینگے۔ 19 نومبر کو آغا خان آڈیٹوریم ہال یونیورسٹی آف پشاور میں منعقد ہوگا، اس موقع پر  معروف عالم دین علامہ خورشید انور جوادی، پروفیسر دوست محمد سربراہ شیخ زیداسلامک سنٹر، علامہ عابد حسین شاکری اسلامک اسکالر، ڈاکٹر رشید شیخ زید اسلامک سنٹر، اور علامہ ارشاد حسین خلیلی خطاب کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 498661

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/498661/ا-ئی-ایس-او-پشاور-ڈویژن-کے-زیر-اہتمام-یوم-حسین-ع-کل-منعقد-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org