0
Wednesday 18 Nov 2015 14:56

پیرس میں پولیس کی کارروائی، حملوں کے ماسٹر مائنڈ سمیت 3 ہلاک

پیرس میں پولیس کی کارروائی، حملوں کے ماسٹر مائنڈ سمیت 3 ہلاک
اسلام ٹائمز۔ خوشبوؤں کا شہر پیرس ایک بار پھر گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا۔ سینٹ ڈینس میں سرچ آپریشن کے دوران خاتون حملہ آور نے خود کو اڑا لیا۔ پیرس حملوں کے ماسٹر مائنڈ سمیت دو دہشت گرد مارے گئے۔ کارروائی میں تین پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ شور مچاتی پولیس موبائلز، سر پٹ دوڑتے فوجی اور پولیس اہلکار فضا میں گولیوں کی تڑتڑاہٹ، دھماکوں کی آوازیں اور ہیلی کاپٹروں کی پروازیں صرف پانچ روز بعد پیرس میں ایک بار پھر دہشتگردوں نے دہشت پھیلا دی۔ صبح سویرے شمالی پیرس کے علاقے سینٹ ڈینس میں انسداد دہشت گردی فورسز نے کارروائی کی۔ رہائشی عمارت میں موجود شدت پسندوں نے فائرنگ شروع کردی۔ انتظامیہ نے لوگوں کو نکال کر علاقے کو سیل کر دیا۔ پبلک ٹرانسپورٹ بند کردی گئیں، گھیرا سخت ہوا تو ایک خاتون خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا جبکہ ایک فائرنگ میں مارا گیا، غیر ملکی میڈیا کے مطابق کارروائی کے دوران پیرس حملوں کا ماسٹر مائنڈ عبدالحمید بھی مارا گیا۔ پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے لیا۔ اس سے پہلے سیکورٹی اداروں کا کہنا تھا کہ جمعے کی رات ہونے والے پیرس حملوں میں کل نو حملہ آوروں نے حصہ لیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 498670
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش