0
Wednesday 18 Nov 2015 15:20

ڈاکٹر عاصم کے القاعدہ سے تعلقات کا انکشاف

ڈاکٹر عاصم کے القاعدہ سے تعلقات کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے تحت بنائی گئی جے آئی ٹی میں ڈاکٹر عاصم کے القاعدہ سے تعلقات کا انکشاف کیا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عاصم کے اسپتال میں القاعدہ اور لیاری گینگ وار کے دہشتگردوں کا بھی علاج ہوا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے تحت بنائی گئی جے آئی ٹی کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے انتہائی قربی ساتھی و سابق مشیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل ڈاکٹر عاصم نے القاعدہ کے ساتھ روابط کا اعتراف کر لیا ہے۔ نوّے روز کیلئے رینجرز کی تحویل جی آئی ٹی کی ٹیم کے سامنے تفتیش کے دوران ڈاکٹر عاصم حسین نے سارے راز اگل دیئے۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے دوران تفتیش بتایا کہ ان کے دو نجی اسپتالوں میں القاعدہ، لیاری گینگ وار اور ٹارگٹ کلرز کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں، جس کے بعد رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا۔ اس حوالے سے رینجرز نے چالان تیار کرلیا ہے، جسے جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر عاصم کیخلاف نیب سندھ نے کرپشن کے درجنوں مقدمات کی تحقیقات اور چالان بھی تیار کرلیا ہے۔ ڈاکٹر عاصم کے نوے روز مکمل ہونے کے بعد نیب حوالگی کی درخواست عدالت میں دی جائے گی۔ ڈاکٹر عاصم نے دوران تفتیش اہم شخصیات کے حوالے سے بھی انکشافات کئے ہیں۔ ڈاکٹر عاصم کے انکشافات کے بعد تحقیقات کا دائرہ اہم لوگوں تک پھیلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت سندھ کی قائم کردہ جے آئی ٹی میں پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے نمائندے شامل تھے۔ ڈاکٹر عاصم کی 90 روزہ تحویل 25 نومبر کو ختم ہو رہی ہے، لیکن انہیں رہا کرنے کے امکانات نظر نہیں آ رہے۔
خبر کا کوڈ : 498677
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش