0
Wednesday 18 Nov 2015 22:34

قراقرم یونیورسٹی میں یوم حسینؑ پر پابندی لمحہ فکریہ ہے، وفا عباس

قراقرم یونیورسٹی میں یوم حسینؑ پر پابندی لمحہ فکریہ ہے، وفا عباس
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر وفا عباس جعفری نے گلگت میں جے ایس او کے سابق ڈویژنل صدر عابد رضا کی بلاجواز گرفتاری پر اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت سے فوری طور پر گرفتار سابق ڈویژنل صدر کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جے ایس او کے مرکزی دفتر راولپنڈی سے جاری بیان میں مرکزی صدر جے ایس او پاکستان وفا عباس جعفری کا مزید کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت بالخصوص جامعہ قراقرم کی انتظامیہ ہماری شہری آزادی کو چھیننے پر تلی ہوئی ہے اور یوم حسینؑ پر پابندی اور بلاجواز شیعہ طلباء کو حراساں کرنا اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ وفا عباس کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی تمام سرکاری جامعات میں عرصہ دراز سے یوم حسینؑ کے پروگرامات کا پرامن انعقاد ہوتا ہے جن میں تمام مکاتب فکر کے طلباء و طالبات بھرپور شرکت کرتے ہیں مگر جامعہ قراقرم میں یہ پابندیاں لمحہ فکریہ ہیں۔ انہوں نے فوری طور پر گرفتار سابق ڈؤیژنل صدر کو رہا کرنے اور شیعہ طلباء پر قائم جھوٹے مقدمات ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے اور مطالبات پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں مرکزی قائدین سے مشاورت کے بعد پر امن ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 498750
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش