0
Thursday 19 Nov 2015 01:44

امریکہ بھر میں مساجد کو بند کر دونگا، صدراتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے ناپاک عزائم

امریکہ بھر میں مساجد کو بند کر دونگا، صدراتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے ناپاک عزائم
اسلام ٹائمز۔ ری پبلیکن کی جانب سے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا مسلمانوں کیخلاف ایک اور متنازع بیان سامنے آگیا ہے، جس میں انہوں نے ایک مرتبہ پھر مساجد کو بند کرنے کی بات کی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلمان مخالف بیان کے بعد امريكی مسلمانوں نے سخت ناراضگی كا اظہار كيا ہے۔ پیرس میں دہشتگرد حملوں کے بعد واشنگٹن میں ایک ٹی وی انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ بھر میں مساجد کو بند کر دینا چاہیئے۔ امریکہ میں مساجد کی نگرانی کا کڑا عمل شروع کیا جانا بہت ضروری ہے، کیونکہ ان مساجد میں بہت کچھ ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ایسا بالکل نہیں کرنا چاہتا، لیکن یہ ایک ایسا اقدام ہے جس پر ہمیں سختی سے عملدرآمد کروانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ صرف میں ہی نہیں بلکہ میرے جیسے اور بہت سے افراد ایسا کرنا چاہتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ اقتدار میں آکر مساجد کی نگرانی کا کام شروع کریں گے، جیسا نائن الیون کے حملوں کے بعد شروع کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے مساجد کی نگرانی کا یہ متنازع عمل گذشتہ سال بند کر دیا تھا۔ اس سے قبل گذتشتہ ماہ بھی موصوف کا ایک بیان سامنے آیا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر میں امریکہ کا صدر بنا تو ملک میں تمام مساجد کو بند کر دوں گا۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ دہشتگرد تنظیم داعش کے خلاف موثر حکمت عملی کیلئے اگر امریکہ میں تمام مساجد کو بند کرنا پڑا تو ضرور کروں گا۔
خبر کا کوڈ : 498807
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش