QR CodeQR Code

یوتھ ونگ کے بعد مشاورتی پارلیمانی کونسل کے نام سے جماعت اسلامی کے تھنک ٹینک کا اعلان

19 Nov 2015 13:54

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق مذکورہ تھنک ٹینک میں جماعت اسلامی کے حمایت یافتہ سابق ارکان اسمبلی اور محبین ارکان ہوں گے، جبکہ کونسل مختلف قومی معاملات پر جماعت اسلامی کی قیادت کو اپنی رائے دے گی۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے ملکی و سیاسی حالات خصوصاً 2018ء کے عام انتخابات میں اہداف کے حصول کیلئے مشاورتی پارلیمانی کونسل کے نام سے تھنک ٹینک تشکیل دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ تھنک ٹینک میں جماعت اسلامی کے حمایت یافتہ سابق ارکان اسمبلی اور محبین ارکان ہوں گے، جبکہ کونسل مختلف قومی معاملات پر جماعت اسلامی کی قیادت کو اپنی رائے دے گی۔ ابتدائی طور پر فیصلہ کیا گیا کہ مشاورتی کونسل 80 افراد پر مشتمل ہو گی، اس کونسل کے ڈھانچے کو ترتیب دینے کا عمل مجلس شوریٰ کے اجلاس میں کیا جائے گا، جو جنوری میں متوقع ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل کراچی میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے یوتھ ونگ کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم آج مزار قائد کے سائے تلے جماعت اسلامی پاکستان کی یوتھ ونگ کا آغاز کر رہے ہیں، جس کا پیغام ملک بھر کے نوجوانوں کو پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا یوتھ ونگ پاکستان کے نوجوانوں کا ترجمان ثابت ہو گا اور نوجوانوں کو مایوسیوں سے نکال کر روشن مستقبل کی شاہراہ پر گامزن کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 498814

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/498814/یوتھ-ونگ-کے-بعد-مشاورتی-پارلیمانی-کونسل-نام-سے-جماعت-اسلامی-تھنک-ٹینک-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org