0
Thursday 19 Nov 2015 08:30
مغرب کا سکیورٹی نظام زوال کی طرف بڑھ رہا ہے

امریکہ کو نئے مشرق وسطٰی کی تشکیل میں ناکامی ہوئی ہے، جنرل حسین سلامی

امریکہ کو نئے مشرق وسطٰی کی تشکیل میں ناکامی ہوئی ہے، جنرل حسین سلامی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ نئے مشرق وسطٰی کی تشکیل میں امریکہ کو ناکامی ہوئی ہے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر نے بدھ کی رات ایران کے شہر مقدس قم میں شہید مہدی زین الدین کی بائیسویں برسی کے موقع اپنے خطاب میں کہا ہے کہ امریکہ چار جنگوں میں صیہونی حکومت کو شکست سے بچانے میں ناکام رہا ہے اور یہ غاصب حکومت، اس وقت اپنی سلامتی کے حوالے سے ماضی سے کہیں زیادہ خوف زدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی زمانے میں امریکہ، عالم اسلام اور مشرقی و مغربی ایشیاء کی تبدیلیوں میں اہم کردار کا حامل تھا، مگر اب اس کے کردار کی کوئی خاص اہمیت نہیں ہے، جبکہ سیاسی و علاقائی مسائل و توازن میں ایران اہم جدّت عمل کا حامل ہے۔ بریگیڈیر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ امریکہ، عالم اسلام میں تشخّص بنانے اور اسلامی ملکوں پر مغربی اقدار مسلط کرنے کی کوشش کر رہا تھا، مگر امریکہ کی اس خواہش کے برخلاف نتائج برآمد ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ مغرب کا سکیورٹی نظام زوال کی طرف بڑھ رہا ہے اور مغرب جب دہشت گردوں کو مضبوط بنا رہا تھا تو اسے سوچنا چاہئے تھا کہ دوسروں کے لئے کنویں کھودنے والا خود بھی اسی کنویں میں گر سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 498834
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش