0
Thursday 19 Nov 2015 13:12

کراچی آپریشن، کالعدم تنظیم کے 7 دہشتگرد گرفتار

کراچی آپریشن، کالعدم تنظیم کے 7 دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی جانب سے کارروائی میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 7 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، جن علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں، ان میں چاکیواڑہ، گل سینٹر، طارق روڈ، لیاری اور ناگن چورنگی شامل ہیں۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے تمام دہشتگرد جرائم کی سنگین وارداتوں میں بھی ملوث ہیں، جن کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔ دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے ان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 498875
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش