0
Thursday 19 Nov 2015 13:22

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ جاری

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ جاری
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے، جبکہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سندھ کے 8 اضلاع کی 81 یونین کونسلز میں انتخابات ملتوی کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ کا عمل صبح ساڑھے 7 بجے شروع ہوا، جو شام ساڑھے 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔ آج سندھ میں حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار، مٹیاری، دادو، جامشورو، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، شہید بے نظیر آباد، تھرپارکر، میرپوخاص، عمر کوٹ اور نوشہرو فیروز میں ووٹنگ جاری ہے، تاہم سانگھڑ میں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر پولنگ ملتوی کر دی گئی ہے۔

سندھ میں 71 لاکھ 69 ہزار سے زائد ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کر دیا ہے، جبکہ صوبے کے حساس پولنگ اسٹیشنوں پر فوج تعینات کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر سندھ کے 8 اضلاع کی 76 یونین کونسلز میں آج ہونے والے انتخابات ملتوی کر دیئے، جبکہ 15 روز میں نئی حلقہ بندیاں کرانے کا بھی اعلان کیا ہے۔ جن یونین کونسلوں میں انتخابات ملتوی کئے گئے ہیں، ان میں تھرپارکر کی 6، نوشہروفیروز 17، میرپور خاص ڈویژن 25، بدین 4، حیدرآباد 24 اور سانگھڑ کی 5 یونین کونسلز شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 498877
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش