0
Thursday 19 Nov 2015 16:45

وزیراعظم کی صدر کو آرمی پبلک اسکول حملے کے ملزمان کی رحم کی اپیلیں مسترد کرنے کی سفارش

وزیراعظم کی صدر کو آرمی پبلک اسکول حملے کے ملزمان کی رحم کی اپیلیں مسترد کرنے کی سفارش
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف نے صدر ممنون حسین سے آرمی پبلک اسکول پر حملے کے ملزمان کی رحم کی اپیلیں مسترد کرنے کی سفارش کردی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے اے پی ایس پر حملے کے 4 ملزمان کی رحم کی اپیلیں مسترد کرنے کی سمری صدر ممنون حسین کو ارسال کر دی ہے۔ اپنی سمری میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بے گناہ بچوں کے قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کی رضا مندی سے ملٹری کورٹس قائم کی گئیں، جن کے ذریعے فوری انصاف کو یقینی بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ فوجی عدالت نے سانحہ پشاور میں ملوث 6 ملزمان حضرت علی، مجیب الرحمان، تاج محمد،عتیق الرحمان، مولوی عبدالسلام اور فرحان کو سزائے موت سنائی تھی۔ جن میں سے 4 نے صدر مملکت سے رحم کی درخواست کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 498912
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش