QR CodeQR Code

ون فائیو بلڈنگ پر حملے کے مجرم نے ہائیکورٹ میں سزا کیخلاف اپیل دائر کر دی

19 Nov 2015 17:10

اسلام ٹائمز: لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے دہشت گرد عابد اکرم کو ون فائیو پولیس ہیلپ لائن اور آئی ایس آئی کے دفاتر پر حملہ کے الزام میں 30 جنوری 2015ء کو 47 مرتبہ سزائے موت سنائی تھی۔ ملزم کیخلاف 27 مئی 2009ء میں تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ٹرائل کورٹ کے فیصلے کیخلاف ملزم عابد اکرم کی جانب سے دائر اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ون فائیو اور آئی ایس آئی کے دفاتر پر حملہ کیس میں دہشتگردوں کی سزا کیخلاف دائر اپیل کی سماعت کیلئے بنچ تشکیل دیدیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اعجاز الاحسن نے ون فائیو حملہ کیس میں دہشتگردوں کی اپیلوں کی سماعت کیلئے جسٹس شاہد حمید ڈار کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ تشکیل دے دیا ہے۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے دہشت گرد عابد اکرم کو ون فائیو پولیس ہیلپ لائن اور آئی ایس آئی کے دفاتر پر حملہ کے الزام میں 30 جنوری 2015ء کو 47 مرتبہ سزائے موت سنائی تھی۔ ملزم کیخلاف 27 مئی 2009ء میں تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ٹرائل کورٹ کے فیصلے کیخلاف ملزم عابد اکرم کی جانب سے دائر اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا تھا جبکہ اس کا وقوعہ کیساتھ کوئی تعلق نہیں۔ دائر اپیل میں عدالت عالیہ سے اپیل کی گئی ہے کہ انسداد دہشت گردی کورٹ کے سزا کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 498917

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/498917/ون-فائیو-بلڈنگ-پر-حملے-کے-مجرم-نے-ہائیکورٹ-میں-سزا-کیخلاف-اپیل-دائر-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org