QR CodeQR Code

بھارت میں انتہا پسندی کو فروغ دیا جا رہا ہے، میر حاصل بزنجو

19 Nov 2015 18:00

اسلام ٹائمز: کوئٹہ میں‌ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر نیشنل پارٹی کا کہنا تھا کہ اگر مودی مزید کچھ عرصہ رہے تو ہندوستان خود مشکل میں پڑ جائے گا۔ اس وقت جو ہندوستان میں عوامی ردعمل آیا مستقبل میں ان کے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ عوام اگر مودی حکومت سے خوش ہوتی تو بہار انتخابات میں ان کو کامیابی ملتی۔


اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ بھارت میں انتہاء پسندی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ ہمیں مودی اور شیوسینا کی سیاست کی حوصلہ افزائی نہیں کرنی چاہیئے۔ بھارت میں دیگر قوموں کی طرح مسلمان بھی رہتے ہیں اور بھارت میں انتہاء پسندی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ جس سے نہ صرف مسلمان بلکہ دیگر قومیں بھی متاثر ہورہی ہے۔ بھارت میں مذہبی جنونیت آگئی تو خطے کو نقصان پہنچے گا۔ ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے، مگر افسوس اس بات پر ہے کہ اس وقت جو حکومت چلارہے ہیں۔ وہ ملک کسی اور طرف لے جانا چاہتے ہیں۔ اگر مودی مزید کچھ عرصہ رہے تو ہندوستان خود مشکل میں پڑ جائے گا۔ اس وقت جو ہندوستان میں عوامی ردعمل آیا مستقبل میں ان کے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ عوام اگر مودی حکومت سے خوش ہوتی تو بہار انتخابات میں ان کو کامیابی ملتی۔


خبر کا کوڈ: 498948

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/498948/بھارت-میں-انتہا-پسندی-کو-فروغ-دیا-جا-رہا-ہے-میر-حاصل-بزنجو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org