QR CodeQR Code

حیدرآباد میں ایم کیو ایم نے 78 نشستیں جیت کر میدان مار لیا

20 Nov 2015 10:01

اسلام ٹائمز: غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق حیدرآباد کی 94 نشستوں میں ایم کیو ایم نے 78 نشستیں اپنے نام کرلی ہیں، جس کے بعد وہ اکیلے ہی اپنا میئر بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے، جبکہ پیپلز پارٹی کے حصے میں 16 نشستیں آئیں، 2 نشستوں پر بعد میں پولنگ ہوگی، اور ایک نشست کے نتائج روک لئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں حیدرآباد سے متحدہ قومی موومنٹ نے سادہ اکثریت حاصل کرتے ہوئے 78 نشستیں حاصل کرلی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں حیدرآباد میں ایم کیو ایم نے سادہ اکثریت حاصل کرلی ہے، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی 94 نشستوں میں ایم کیو ایم نے 78 نشستیں اپنے نام کرلی ہیں، جس کے بعد وہ اکیلے ہی اپنا میئر بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے، جبکہ پیپلز پارٹی کے حصے میں 16 نشستیں آئیں، 2 نشستوں پر بعد میں پولنگ ہوگی، اور ایک نشست کے نتائج روک لئے گئے ہیں۔ دوسری جانب ایم کیو ایم کے امیدواروں کی کامیابی پر کارکنوں کا جوش آسمان کو چھونے لگا، کارکنوں نے خوب جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں، جبکہ ایم کیو ایم کی کامیابی کے بعد کراچی میں بھی بڑی تعداد میں کارکنان سڑکوں پر نکل آئے اور جشن منایا۔ متحدہ قومی موومنٹ کے امیدواران کی اکثریت سے کامیابی پرایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد میں جشن منایا گیا، جبکہ حیدرآباد اور میرپورخاص میں بھی جشن فتح منایا گیا۔ واضح رہے الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم نامے کے بعد حیدرآباد کی 24 یونین کونسلز میں انتخابات ملتوی کر دیئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 499018

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/499018/حیدرآباد-میں-ایم-کیو-نے-78-نشستیں-جیت-کر-میدان-مار-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org