0
Friday 20 Nov 2015 10:23

کراچی کے ترقیاتی منصوبوں میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دینگے، صدر ممنون حسین

کراچی کے ترقیاتی منصوبوں میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دینگے، صدر ممنون حسین
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں میں کسی کو رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج میں تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ ملک میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی اپنے آغاز سے ہی کامیابی سے جاری ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج اور عوام کی بے مثال قربانیوں سے ہی دہشت گردوں کے خلاف کامیابی ملی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ کسی کو بھی کراچی کے ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کیونکہ ملکی معیشت کی بحالی میں ان ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل ہی پیشگی شرط ہے۔ صدر منمون حسین نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کریں اور اپنا کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 499020
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش